ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا۔ یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی رویوں پر اثرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہوگئی ہیں۔ اسی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک اپنی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے۔ مسک نے نہ کسی مخصوص خطے کی نشاندہی کی، نہ وجوہات بتائیں، جس سے آن لائن صارفین میں بے چینی اور تجسس مزید بڑھ گیا۔ مسک کے بیان کو سمجھنے کے لیے صارفین نے ان کی کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک سے سوال کیا۔ گروک نے یہ واضح کیا کہ مسک نے اس پوسٹ میں کوئی تفصیل نہیں دی، تاہم ان کے پچھلے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے چند ممکنہ عوامل کی نشاندہی کی۔ گروک نے کہا کہ مسک کے مطابق مستقبل میں خطرات صرف بین الاقوامی تنازعات تک محدود نہیں بلکہ داخلی خانہ جنگیوں یا سیاسی انتشار کی صورت میں بھی سامنے آسکتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ