غزہ کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز نے کہا کہ پانچ ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے فوجی دستے دینے کا کہہ دیا ہے۔ غزہ امن بورڈ میں خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل جیسپر نے بتایا کہ انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ فوجی دستے بھیجیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈر کی پوزیشن قبول کر لی ہے۔ مصر اور اردن غزہ میں پولیس کو تربیت دیں گے۔ غزہ امن بورڈ کے نمائندے نے بتایا کہ نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس کے لیے 2 ہزار فلسطینیوں نے درخواست دے دی ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یہ نہیں سوچیں کہ یہ ضروری ہوگا کہ فوجیوں کو لڑائی کے لیے ہی بھیجا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ