International

پانچ ممالک کا غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنے کا وعدہ

پانچ ممالک کا غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنے کا وعدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ نو رکن ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کے امدادی پیکج کے لیے مشترکہ طور پر 7 ارب ڈالر کے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ان ممالک میں قازقستان، آزربائیجان، متحدہ عرب امارات، مراکش، بحرین، قطر، سعودی عرب، ازبکستان اور کویت شامل ہیں۔ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس کے کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز کے مطابق اس کے علاوہ انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ نے غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ مصر اور اردن نے پولیس کی تربیت کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ غزہ امن بورڈ کے لیے 10 ارب ڈالر دے گا تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ رقم کن مقاصد کے لیے استعمال ہو گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments