National

پاکستانی زائرین کا قافلہ پیر کے روز عرس کے لیے اجمیر پہنچے گا

پاکستانی زائرین کا قافلہ پیر کے روز عرس کے لیے اجمیر پہنچے گا

اجمیر، 04 جنوری:دنیا کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 813 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پاکستان سے زائرین کا ایک قافلہ 6 جنوری کو اجمیر پہنچے گا۔ اجمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجیندر سنگھ راٹھور کے مطابق یہ قافلہ پاکستان سے اٹاری بارڈر کراس کر کے دہلی پہنچے گا، وہاں سے یہ گروپ پیر کی رات خصوصی ٹرین کے ذریعے اجمیر پہنچے گا۔ خواجہ صاحب کے سالانہ عرس میں شرکت کرنے والے پاکستانی زائرین کو سنٹرل گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول چوڑی بازار میں ٹھہرایا جائے گا۔ اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی کمشنر بھرت راج گرجر کو پاکستانی زائرین کے لیے رہائش اور زیارت وغیرہ کے تمام انتظامات کے لیے رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کا یہ گروپ 10 جنوری کو پاکستان روانہ ہوگا۔ انتظامیہ نے عرس کے دوران پاکستان سے آنے والے زائرین کے لیے رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستانی زائرین کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بار پاکستان سے تقریباً 125 زائرین کے اجمیر پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ گروپ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے درگاہ خواجہ صاحب میں چادر چڑھائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments