پاکستان اور افغانستان کی فوجوں کے درمیان منگل کو سرحدی علاقوں میں مزید جھڑپیں ہوئیں اور فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کابل میں موجود اس کے نمائندوں نے متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں دھماکوں کے علاوہ طیارہ شکن ہتھیاروں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جبکہ افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی فوج کے خلاف اب بھی لڑائی جاری ہے۔‘ کابل اور سرحد کے درمیان واقع شہر جلال آباد میں موجود اے ایف پی سے وابستہ صحافی نے دھماکوں اور مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ کی اطلاع بھی دی ہے۔ جلال آباد سے 50 کلومیٹر (30 میل) کے فاصلے پر واقع سرحدی گزرگاہ طورخم کے رہائشیوں نے بھی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ کئی روز سے لڑائی جاری ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان جھڑپیں جمعرات کے روز اس وقت شروع ہوئی تھیں جب افغانستان نے پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں سرحدی علاقے میں کارروائی شروع کر دی تھی۔ افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت کا کہنا ہے کہ تازہ ترین ہلاکتوں میں تین بچے شامل ہیں جو پیر کو ’پاکستان فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی‘ کا نشانہ بنے۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے لے کر اب کم از کم 39 شہری مارے جا چکے ہیں اور ان اعداد و شمار پر ابھی تک پاکستان کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ