پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کا ملزم ایک مسیحی شخص انسدادِ دہشت گردی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل کرے گا، یہ بات ملزم کے وکیل نے بتائی۔ چھتیس سالہ شخص کو ان الزامات پر توہین مذہب کا مرتکب قرار دیا گیا تھا کہ اس نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ اسی الزام کی بنا پر 2023 میں ایک عیسائی محلے پر حملوں کو ہوا ملی جن میں سینکڑوں مکانات اور گرجا گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ جمعہ کی رات سنائے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کے وکیل اکمل بھٹی نے رائٹرز کو بتایا، "ہم اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔" پاکستان میں توہینِ مذہب کی سزا موت ہے۔ ریاست نے اس کے لیے کسی کو پھانسی نہیں دی لیکن مشتعل ہجوم کے ہاتھوں متعدد ملزمان قتل ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز جنوبی ساحلی شہر کراچی میں 100-200 افراد کے ہجوم نے اینٹوں اور لاٹھیوں سے مار مار کر ایک کار ورکشاپ کے 47 سالہ احمدی مالک کو ہلاک کر دیا۔ احمدی ایک اقلیتی گروہ ہیں جنہیں اپنے گمراہ عقائد کی وجہ سے پاکستان میں حملوں کا سامنا ہے۔
Source: social media
اسرائیلی فوج: شام کے اہم مقامات پر ہمارا کنٹرول ہے
'دونوں ترقی کریں گے، دولت کمائیں گے' ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پر اُمید
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فضائی حملے، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
سعودی سائنسدانوں نے بحیرہ احمر کی مرجان کی چٹانوں میں غیر متوقع ماحولیاتی نظام دریافت کرلی
ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد روس نے ڈرونز سے متعدد یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا: یوکرین کا دعویٰ
اسرائیل اور فرانس کے بیچ سرد جنگ شروع،27ارکان پارلیمنٹ اور مقامی رہنماؤں کا وزیرہ عین وقت پرکیا منسوخ
حج 2025؛ شدید گرمی اور لُو سے بچنے کیلیے انتظامات مکمل؛ خصوصی ہدایات جاری
جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب
غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں آج مزید 39 فلسطینی شہید
غزہ میں قید اسرائیلیوں کی واپسی حکومت کا سب سے اہم ہدف نہیں: اسرائیلی وزیر کا اعتراف
نیتن یاہو کی اپنے بیٹے کی مہندی پارٹی میں شرکت، ویڈیو نے تنازع پیدا کردیا
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
کسٹم ٹیرف لڑائی: چینی ایئر لائن کیلئے بنایا گیا طیارہ بوئنگ کمپنی کو واپس