International

پاکستان میں زائرین کو لے جانے والا ٹرک کھائی میں گرا، 14 افراد ہلاک،30 زخمی

پاکستان میں زائرین کو لے جانے والا ٹرک کھائی میں گرا، 14 افراد ہلاک،30 زخمی

اسلام آباد، 11 اپریل :صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 14افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔ حادثے کے شکار کئی زائرین ٹرک تلے دب گئے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹہ سے ہے جو زیارت کے لیے شاہ نورانی جا رہے لیکن ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام 13 افراد مرد ہیں جبکہ زخمیوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں کراچی لایا جائے گا۔ حادثہ شاہ نورانی سے 20 کلومیٹر اور حب سول ہسپتال سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر پیش آیا اور حب سول اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ ٹرک کے نیچے بھی کچھ مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments