International

پاکستان کی افغانستان سے جھڑپوں میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق، 274 افغان اہلکار اور شدت پسند مارنے کا دعویٰ

پاکستان کی افغانستان سے جھڑپوں میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق، 274 افغان اہلکار اور شدت پسند مارنے کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان سے جھڑپوں میں اب تک 12 پاکستانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، 27 زخمی ہیں جبکہ ایک سپاہی لاپتہ ہے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی فوری اور مؤثر کارروائی میں 274 افغان رجیم کے اہلکار مارے گئے اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افغان طالبان نے پاکستان میں 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائر کیے اور ریڈ کیے۔ یہ سب ایک عالمی سطح پر ’دہشتگرد تنظیم قرار دی گئی تنظیم‘ ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 73 پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ’18 پوسٹیں ہمارے قبضے میں ہیں جبکہ 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔‘ بی بی سی آزادانہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی افواج نے 21 اور 22 فروری کی شب کو ٹی ٹی پی کے خلاف ’افغانستان کے اندر ٹھکانوں کو بہت احتیاط سے نشانہ بنایا تھا، جسے بنیاد بنا کر پھر ’دہشتگرد تنظیموں کی ماسٹر کاپی‘ افغان طالبان نے ایک نام نہاد ایکشن لیا۔‘ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف جتنے بھی 22 مقامات پر حملے کیے وہاں کسی عام شہری کا نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق کابل، قندھار اور پکتیکا پر کیے جانے والے حملوں میں کابل میں انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ’دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ‘ کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں فوجی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم اور سول لیڈرشپ کے حکم کے مطابق یہ آپریشن جاری رہے گا اور ہم مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا ہے کہ افغان رجیم کو پاکستان اور دہشتگرد گروہوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا انتخاب بہت واضح ہے اور وہ ہے پاکستان، اس کی سکیورٹی اور عوام کا تحفظ اور ناموس ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments