پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغانستان کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن کے دوران اب تک ’افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ، 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔‘ ان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ’29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔‘ پاکستانی وزیر اطلاعات کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں افغان طالبان کے 297 اہلکار ہلاک اور 450 زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ دوسری طرف افغان طالبان کے حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب پاکستان پر حملے دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔ جنوب مشرقی افغانستان میں طالبان کی 203ویں منصوری کمان کے ترجمان عبدالحق فدا نے بتایا کہ ’رمضان کے وقفے کے بعد خوست اور ٹانک میں آپریشن بحال کیا گیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔‘ پاکستان میں کالعدم قرار دیے جانے والے شدت پسند گروہوں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور اتحاد المجاہدین نے پاکستان میں حملوں میں تیزی لانے کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان شدت پسند گروہوں سے منسوب پیغامات گردش کر رہے ہیں جن میں وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہیں اور اپنے جنگجوؤں کو ہدایت دیتے ہیں کہ پاکستان میں حملے تیز کیے جائیں۔ اپنے بیانات میں ان گروہوں نے افغانستان کے ساتھ ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ