پاکستان اور کرغزستان نے باہمی تعلقات اور روابط کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جن میں سیاسی، تجارتی، توانائی، زراعت، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے میدان شامل ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان قریبی روابط ہیں جو نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ لازوال بھی ہیں۔ ان کے مطابق ’دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد ان کو باہمی اعتماد اور احترام کے ذریعے آگے بڑھایا ہے۔‘ وزیراعظم نے مہمان صدر کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پیش رفتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’آج دونوں ممالک کے درمیان 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور یہ ایک قسم کا فریم ورک ہے جس کے تحت باہمی دلچسپی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔‘ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک اگلے دو برسوں میں اپنی تجارت کو تقریباً 15 ملین سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک لے جانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر شام کے وقت ایک تقریب میں دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحر ہند کا گیٹ وے ہے اور کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی و عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ