International

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، باہمی اعتماد مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، باہمی اعتماد مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیجنگ میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق پاک چین تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ چین اور پاکستان نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک چین دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے آہنی برادرانہ اور آل ویدر اسٹریٹجک تعلقات کی توثیق کی گئی، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاک چین تعلقات کو کلیدی قرار دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق 2025 تا 2029 مشترکہ مستقبل کے ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور جدید کاری کے ماڈل کو سراہا گیا، چین نے پاکستان کی معاشی استحکام اور قومی اقتصادی اصلاحاتی منصوبے کی تعریف کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments