امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’انڈیا اور پاکستان اپنے تعلقات خود ہی دیکھ لیں گے، وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں۔‘ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے سرکاری طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں سیاحوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور انڈیا میں صورت حال سخت کشیدہ ہے، لیکن یہ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ دونوں ممالک کسی نہ کسی طرح اس کا حل نکال لیں گے۔‘ انڈیا اور پاکستان دونوں نے کشمیر کے علاقے پر دعویٰ کیا ہے، اور اس پر دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا کے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں، انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی انڈین ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔
Source: social media
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
لاہور والٹن دھماکہ کی آواز