International

پاکستان اور افغانستان سرحد پر کشیدگی: جمعے کی رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں چار افغان شہری ہلاک

پاکستان اور افغانستان سرحد پر کشیدگی: جمعے کی رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں چار افغان شہری ہلاک

پاکستان سے متّصل افغانستان کے سرحدی علاقے سپن بولدک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اطلاعات ہیں کہ گذشتہ رات جھڑپوں میں چار افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار میں ڈاکٹروں نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ کل رات کی جھڑپوں میں چار شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ سپن بولدک کے محکمہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ’سرد موسم میں صحرا میں رات گزاری‘ آج صبح سپن بولدک کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کے حفیظ اللہ معروف کو بتایا کہ علی الصبح حالات قدرے پرسکون رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رات گئے تک لڑائی ہوتی رہی لیکن بعد میں لڑائی رک گئی۔ ایک مقامی شخص کے مطابق ’جھڑپوں کے خوف سے کل رات اپنے گھروں سے بھاگنے والے کچھ لوگ واپس آ رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا ’ہماری رات بے چین تھی، ہم زیادہ تر رات کو جاگتے رہے، ہم لائن سے تقریباً 2000 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ہمارے علاقے کے تقریباً تمام گھرانے قندھار کی طرف جا رہے تھے، وہاں بچے، عورتیں اور بوڑھے موجود تھے۔ رات بہت سرد تھی، صحرا میں رات گزاری، اہل خانہ کو ابھی تک یقین نہیں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے یا نہیں۔‘ چمن سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گذشتہ رات کی کشیدگی کے باعث سرحد کے قریب دیہی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments