پاکستان نے پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ فضاء سے فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فاز میزائل جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ جو طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فاز میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ یہ میزائل ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔
پاکستان نے پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ فضاء سے فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے۔...
Source: Admin