واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے روکنا میری بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کے8 جنگی طیارے گرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے دس ملین جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئے نہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئےنہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کےخاتمے کی کوشش کررہا ہوں، ہم ایران کی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں 837 افراد کو پھانسیاں دی گئیں، ہم نے ان سے کہا کہ مزید پھانسیاں ہوئیں تو فوجی آپشن موجود ہے۔ آپریشن مڈل نائٹ ہیمر تاریخ کا بہترین ملٹری آپریشن تھا۔ سی این این ایران میں مڈ نائٹ ہیمرآپریشن پرجھوٹ بولتا رہا، وینزویلا سے50ملین بیرول تیل حاصل کرلیا، قیمتیں نیچے لائیں گے، اقوام متحدہ نے ایک جنگ ختم کرانے میں مدد نہیں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق جو کرنے جارہا ہوں وہ نیٹو ممالک کیلئے بہتر ثابت ہوگا، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ