International

وزیراعظم سٹارمر کا دورۂ بیجنگ، برطانوی شہریوں کے لیے چین میں ویزہ فری انٹری

وزیراعظم سٹارمر کا دورۂ بیجنگ، برطانوی شہریوں کے لیے چین میں ویزہ فری انٹری

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا ہے کہ ویزہ فری سفر اور محصولات سمیت معاملات پر ’نہایت اچھی پیش رفت‘ ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کیئر سٹارمر کا دورہ چین 2018 کے بعد سے کسی برطانوی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے اور یہ حال ہی میں بیجنگ کے ساتھ ہم آہنگی کے خواہاں دیگر مغربی رہنماؤں کی پیروی میں کیا گیا ہے۔ یورپی رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف بیانات اور پالیسیوں کے بعد سے غیرمتوقع صورتحال سے دوچار ہیں۔ چینی صدر اور سٹارمر نے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے جغرافیائی سیاسی حالات کا سامنا کرنے کے لیے قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ کیئر سٹارمر نے شی جن پنگ کو بتایا کہ چین ’عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی‘ ہے اور ’زیادہ مؤثر تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے جہاں ہم تعاون کے مواقع کو تلاش کریں۔‘ چینی صدر نے ایک ’پیچیدہ‘ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ’طویل مدتی نقطہ نظر‘ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تعلقات میں تعاون ایک ’نیا باب‘ کھولے گا۔ برطانوی وزیراعظم سنیچر تک چین کے دورے پر ہیں۔ چینی صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہسکی ٹیرف جیسے معاملات پر پیش رفت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ’مضبوط جگہ‘ پر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے چینی وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی اور اُن کے ہمراہ تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ سٹریٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ نے 30 دن سے کم عرصے کے لیے چین کا دورہ کرنے والے برطانوی شہریوں کے ویزہ فری سفر پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دو طرفہ معاہدوں میں انسانی سمگلروں کے سپلائی چینز کو نشانہ بنانے کے ساتھ چین کو برطانوی برآمدات، شعبہ صحت اور ’برطانیہ چین تجارتی کمیشن‘ کو مضبوط بنانے پر تعاون بھی شامل ہے۔ برطانیہ میں بے ضابطہ تارکین وطن کا مسئلہ وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لیے انتہائی حساس ہے۔ اُن کی حکومت نے اپنے شہریوں سے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور آنے والے تارکین وطن کو روکنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ لی کیانگ نے کہا کہ ’چین اور برطانیہ اپنے تعلقات کے سنہری دور کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔‘ ایک دہائی قبل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے۔ چینی وزیراعظم نے کیئر سٹارمر کو بتایا کہ ’چین اور برطانیہ نے یکے بعد دیگرے متعدد شعبوں میں بات چیت اور تبادلے دوبارہ شروع کیے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ چین اور برطانیہ ترقی اور تعاون پر قائم ہیں۔‘ برطانوی وزیراعظم نے جواب میں ’ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو حالیہ وقت کے لیے موزوں ہو۔‘ برطانوی وزیراعظم جمعے کو چین کے اقتصادی پاور ہاؤس شنگھائی کا بھی دورہ کریں گے۔ واپس برطانیہ جاتے ہوئے وہ جاپان میں وزیراعظم سنائے تاکائیچی سے ملاقات کے لیے ٹوکیو مختصر وقت کے لیے رُکیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments