International

وینزویلا : تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی جائے، ماریہ کورینا

وینزویلا : تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی جائے، ماریہ کورینا

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے منگل کے روز مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ان کا یہ مطالبہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو صدارتی محل سے امریکی فوجیوں کے اٹھائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماریہ کورینا جنہیں حال ہی میں امن کا نوبل پرائز ملا ہے، انہوں نے اپنے اس مطالبے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جنہیں بغیر کسی جواز کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ خواہ ان کا تعلق عام شہریوں سے ہے یا فوج سے۔ یہ سیاسی قیدی ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے۔ تاہم امن کا نوبل انعام پانے والی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکہ سے رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ماریہ کورینا امریکی صدر ٹرمپ کی نظریاتی حامی ہیں۔ وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 863 بتائی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے سامنے لائے گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments