International

وینزویلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے: کیوبا

وینزویلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے: کیوبا

کیوبا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے دوران ان کے 32 اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہوانا نے اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا میں ہلاک ہونے والے کیوبا کے سیکیورٹی اہلکاروں کی یاد میں آج اور کل دو روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی آخری رسمیں ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔ کیوبا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی آپریشن میں کیوبا کے سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، وہ وینزویلا کی حکومت کی درخواست پر فوجی مشن کا حصہ تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کیوبا وینزویلا کا قریبی اتحادی ہے اور اس نے برسوں سے وینزویلا میں کارروائیوں میں مدد کے لیے اپنی فوج اور پولیس کے دستے بھیجے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈوز کی اس کارروائی میں، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا، ان کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پیڈرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments