International

وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنے جارہے ہیں: امریکی صدر

وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنے جارہے ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنے جارہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اےآئی سے متعلق اہم دستخط کرنے جارہے ہیں، امریکا یا چین، اےآئی میں صرف ایک ہی فاتح ہوگا، 50 مختلف ریاستوں سے منظوری لینے کی کوشش بھول جائیں، اے آئی کیلئے مرکزی اتھارٹی سے منظوری کا نظام چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں قاتل امریکا آئے، سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ 92 فیصد کم ہوگئی، وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنے جارہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی سیکیورٹی میں مدد کریں گے، ہم نے ماضی میں یوکرین کو 350 بلین ڈالر دیئے بدلے میں کچھ حاصل نہ ہوا، یوکرین میں فوجیوں سمیت گزشتہ ماہ 25 ہزار افراد مارے گئے لیکن ہم تیسری عالمی جنگ نہیں چاہتے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سرگرم کردار ادا کیا، غزہ میں قیام امن کیلئے کام کررہے ہیں، ایران ایٹمی صلاحیت سے 2 ماہ پیچھے تھا، ہم نے اسے تباہ کردیا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments