International

وینزویلا کو کیا کرنا چاہیے؟ روس کا اہم بیان

وینزویلا کو کیا کرنا چاہیے؟ روس کا اہم بیان

روس کا کہنا ہے کہ وینزویلا کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنی تقدیر کا تعین کرنا چاہیے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر ڈیلسی روڈریگز کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وینزویلا کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنی تقدیر خود طے کرنی چاہیے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ وینزویلا کے حکام کی اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ روس، ایران، کیوبا اور کولمبیا کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکی حملے وینزویلا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی گئی ہے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق مزید تصادم سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، امریکی کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا، نظریاتی دشمنی نے عملی بات چیت کو نقصان پہنچایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments