International

وینزویلا کا اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

وینزویلا کا اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

کراکس: وینزویلا نے فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے، صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ملک فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھول دے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک کی کمرشل فضائی حدود وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بحال کی جا رہی ہیں۔ امریکن ایئرلائنز نے بھی کہا کہ وہ وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاہم یہ امریکی حکومت کی منظوری اور حفاظتی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران میں رجیم کی تبدیلی وینزویلا کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے سینیٹ کی سماعت میں وینزویلا کے موضوع پر قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں تصور کرتا ہوں کہ یہ اس سے بھی کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگی جس کا ہم ابھی ذکر کر رہے ہیں، کیونکہ آپ ایک ایسی رجیم کی بات کر رہے ہیں جو بہت طویل عرصے سے قائم ہے۔ روبیو نے مزید کہا کہ ”اگر کبھی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کے لیے بہت احتیاط اور غور و فکر کی ضرورت ہوگی، کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اگر سپریم لیڈر کو ہٹا دیا گیا تو کون اقتدار سنبھالے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments