International

وینزویلا کے صدر امریکی جیل میں، سپریم کورٹ کا نائب صدر کو صدارت سنبھالنے کا حکم

وینزویلا کے صدر امریکی جیل میں، سپریم کورٹ کا نائب صدر کو صدارت سنبھالنے کا حکم

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے سنیچر کی رات دیر گئے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو ملک کی عبوری سربراہ بننے کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا کہ روڈریگیز ’عارضی طور پر صدر کے عہدے سے متعلق تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔‘ ججوں نے مادورو کو مستقل طور پر عہدے سے غیر حاضر قرار دینے سے گریز کیا، کیونکہ ایسا فیصلہ کرنے کے لیے 30 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو سنیچر کی شام امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر پہنچایا گیا اور پھر نیویارک شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جب مادورو امریکی حکومت کے طیارے سے اترے تو ایف بی آئی کے ایجنٹس نے ان کو گھیر لیا۔ اس کے بعد انہیں امریکہ کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہٹن پہنچایا گیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 63 سالہ رہنما کو پہلے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے دفاتر لے جایا گیا اور پھر بروکلین میں واقع میٹروپولیٹن حراستی مرکز، جو ایک وفاقی سہولت ہے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک میں کسی نامعلوم تاریخ پر ایک جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان پر ’نارکوٹیررازم‘، امریکہ میں ٹنوں کے حساب سے کوکین درآمد کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی آپریشن پر بات کرنے کے لیے اجلاس کرے گی، جس میں وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو کاراکس میں گرفتار کیا گیا۔ یہ ہنگامی اجلاس وینزویلا کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکولس مادورو کو ایک فوجی آپریشن کے ذریعے گرفتار کرنے کی خبر دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments