International

وینزویلا کے اسیر صدر کے لیے نیویارک حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج

وینزویلا کے اسیر صدر کے لیے نیویارک حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج

وینزویلا کے اسیر صدر نکولس مادورو کے لیے نیویارک کے حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی قابل مذمت ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع میٹروپولیٹن حراستی مرکز کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر وینزیلا کے صدر کی حمایت اور جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کرنے والوں نے وینزویلا کی سرزمین پر امریکی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے لیے خون بہانے سے گریز کیا جائے۔ امریکا کے علاوہ کئی ممالک میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے جن میں ترکیہ، اسپین اور بھارت شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments