International

وینزویلا بحران پر پوپ لیو کا ردِعمل، صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان

وینزویلا بحران پر پوپ لیو کا ردِعمل، صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان

ویٹیکن سٹی، 4 جنوری : ویٹیکن میں اتوار کے روز خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی امریکہ کے ہاتھوں معزولی کے ایک روز بعد سامنے آنے والی صورتحال اور اس سے جڑی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے اس موقع پر وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کو خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے فریقین سے تحمل، مکالمے اور انسانی وقار کے احترام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے پرامن راستہ اختیار کرنا ہی خطے کے استحکام اور عوام کے مفاد میں ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments