وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاز میں امریکی سفارتخانہ پر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ امریکی پرچم لہرایا گیا۔ امریکی سفارتخانے پر پرچم لہرائے جانے سے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرنے کے نتیجے میں ملنے والی امریکہ کو کامیابی اپنے منطقی رخ پر آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو 3 جنوری کو ان کے صدارتی محل سے اغوا کر لیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی بڑی طاقت نے ایک نسبتاً کمزور اور چھوٹے ملک میں رجیم کی تبدیلی کے لیے اس انتہائی نوعیت کا اقدام کیا۔ بعد ازاں امریکہ نے وینزویلا کے تیل کے ذخائر اور انفراسٹرکچر کو بھی قبضے میں لے لیا اور اب امریکہ نے نئے سرے سے کاراکاز میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، مادورو کی جانشین کی حمایت کرتے ہیں۔ جس نے قائم مقام صدر بننے کے بعد امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ امریکی سفارتخانہ پر پرچم لہرانے کی تقریب ٹھیک سات سال بعد ہوئی۔ یہ بات سفارتخانہ کی ٹیم کی طرف سے ایک بیان میں بتائی گئی۔ اس پرچم کے لہرانے پر ایک مقامی رہائشی نے کہا یہ ایک خوشی کا موقع ہے اور بہت اچھی چیز ہے۔ دوسرے ملکوں کو بھی واپس وینزویلا میں آجانا چاہیے اور اپنی سفارتی سرگرمیاں شروع کرنی چاہییں کیونکہ ہم ترقی چاہتے ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات ضروری ہیں۔ ایک اور وینزویلین شہری نے کہا وہ اس واقعے کو ایک مثبت ماحول کا اشارہ سمجھتے ہیں اور اس اہم واقعے کے گواہ بن گئے ہیں۔ میں نے یہاں بہت سارے لوگوں کو آئے ہوئے دیکھا۔ ان میں سے کئی حیران کن حد تک خوش تھے کہ ان کے سامنے سفارتخانے پر امریکی پرچم لہرایا جا رہا تھا۔ خیال رہے وینزویلا کی سوسائٹی کا اب بھی بڑا حصہ صدر ٹرمپ پر تنقید کرتا ہے اور اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ان کے ملک کے صدر اور ان کی اہلیہ کو وینزویلا سے اغوا کر کے امریکی جیل میں بند کر دیا گیا۔ جبکہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر و وسائل پر امریکی کنٹرول بڑھ رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ