وینیزویلا نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو تیل کی ترسیل کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ غاصب اسرائیل کو تیل کی ترسیل کا بائیکاٹ کیا جائے اور جن ممالک کے تل ابیب کے ساتھ تعلقات ہیں وہ اپنے یہاں سے اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں۔ وینیزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گيل پینٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاراکاس غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کرتا ہے۔ ایوان گيل پینٹو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وینیزویلا، غزہ کی صورت حال کی بہتری کے سلسلے میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاراکاس اس وقت اسرائیل کو تیل برآمد نہیں کر رہا ہے اور اس حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات بھی نہیں ہیں۔ وینیزویلا کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات نسل کشی کے مترادف ہیں۔ وینیزویلا کے وزیر خارجہ نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ تک انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچانے کا راستہ ہموار کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
Source: Social Media
اسرائیلی فوج کی بمباری، آج 100 سے زائد فلسطینی شہید
حملوں سے قبل حماس کے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف
برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ
کینیڈا: کوبیک میں برفانی طوفان، 30 سینٹی میٹر برف پڑ چکی، نظام زندگی مفلوج
سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف
خلیج کونسل سربراہی اجلاس،سلامتی کونسل اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لائے: امیرقطر
ویوز کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنیوالے یوٹیوبر کو قید کی سزا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف
روسی صدر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے