International

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں نہیں دھکیلا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا ہے۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا، جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا، اسلیے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔ اس بیان پر امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران جنگ میں دھکیلا ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ایران جنگ میں پہل کرنا نہیں چاہتا تھا اور 300 سال کی طرح اب بھی جنگ میں پہل نہیں کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments