International

ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلے فوجی کارروائی کی دھمکی، پھر کولمبیا کے صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلے فوجی کارروائی کی دھمکی، پھر کولمبیا کے صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال کے بعد سامنے آیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ ان کی پہلی گفتگو تھی، جو اس کے بعد ہوئی جب ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ کولمبیا کی حکومت پر مرکوز امریکی فوجی آپریشن ’اچھا لگتا ہے۔‘ یہ دھمکی اس وقت آئی جب ٹرمپ نے پڑوسی ملک وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جسے منشیات اور اسلحے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو سے بات کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، جنہوں نے منشیات اور دیگر اختلافات کی صورتحال واضح کرنے کے لیے فون کیا۔ میں نے ان کی کال اور لہجے کی قدر کی اور جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں پیٹرو، جو کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر ہیں، کے ساتھ ملاقات کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، لیکن کسی مخصوص تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔ پیٹرو نے بوگوٹا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب سے وہ صدر بنے ہیں ہم نے پہلی بار فون پر بات کی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمہ دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ پیٹرو کے دفتر کے ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ کال ’خوشگوار‘ اور ’احترام پر مبنی‘ تھی۔ جنوری 2025 میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے ٹرمپ اور پیٹرو کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بارہا پیٹرو کی حکومت پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا ہے کہ وہ امریکہ میں کوکین کی مسلسل ترسیل کو ممکن بنا رہی ہے، اور اکتوبر میں کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کیں۔ اتوار کو ٹرمپ نے پیٹرو کو ’کوکین بنا کر امریکہ میں فروخت کرنے والا ایک بیمار آدمی‘ قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments