مشرقی یمن کی حضر موت گورنری میں عبوری کونسل کے جنگجووں کے کیمپوں کی حوالگی کے لیے شروع کئے گئے آپریشن کے چند گھنٹوں کے دوران ہی گورنر سالم الخنبشی نے اعلان کیا ہے کہ ہوم لینڈ شیلڈ نے حورہ ڈائریکٹوریٹ کے علاقے الخشعہ میں 37ویں بریگیڈ کے فوجی کیمپ کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔ جنوبی مشرقی گورنری کی یہ سب سے بڑی فوجی بیس سمجھی جاتی ہے۔ جمعہ کے روز سامنے آنے والے بیان میں واضح کیا گیا ہے ہوم لینڈ شیلڈ کی فوجیں حضر موت کے وسطی شہر سیئون کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں، یہ شہر گورنری سے 360 کلومیٹر کی مسافت پر ہے، المکلا شہر اس کا صدر مقام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا "کہ 37ویں بریگیڈ کے فوجی کیمپ میں اکا دکا دستوں نے مزاحمت کی کوشش کی، جس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔" سالم الخنبشی نے جنوبی عبوری کونسل کی کمان میں لڑنے والی فوج کو اپنی یہ پیش کش دہرائی کہ خونریزی سے بچنے کی خاطر وہ علاقے سے نکل جائیں۔ گورنر کے بہ قول انہوں نے ہوم لینڈ شیلڈ اور قبائلی جنگجووں پر زور دیا ہے کہ اپنے قبضے میں عبوری کونسل کے فوجیوں کے ساتھ مذہبی ہدایات اور مروجہ اصولوں کے تحت سلوک کریں۔ ادھر یمن کے مشرقی صوبہ حضر موت کے گورنر سالم سالم الخنبشی نے جمعہ کے روز ہی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عبوری کونسل کا یمنی حکومت سے ہم آہنگ "ہوم لینڈ شیلڈ" کو الاخوان، القاعدہ اور حوثیوں کا ملغوبہ قرار دینا ایک مضحکہ خیز دعوی ہے۔ گورنر نے جمعہ کے روز دیے گئے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ عبوری کونسل کے یہ دعوے کہ وہ مشرقی یمن میں خونریزی کو روکنے کی کوشش میں ہے بالکل غلط اور حقیقت سے متصادم ہیں۔ اس کے ذریعے وہ خونریزی کے اپنے منصوبوں پر پردہ پوشی میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء حضر موت کی قومی کونسل نے گورنر سالم الخنبشی کے زیر قیادت کام کرنے والے مقامی حکام اور انتظامیہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نیز گورنری کی حفاظت کے لیے موجود فوج اور سکیورٹی فورسز کے لیے بھی ایک بار پھر اپنی حمایت پیش کی ہے۔ قومی کونسل نے حکام اور فورسز کی طرف سے یمن کی مشرقی گورنری میں سلامتی اور انتظامی اعتبار سے پیدا شدہ خلا کو پر کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ