National

وقف ترمیمی بل: بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے لیے جاری کیا وہپ، 2 اپریل کو حاضر رہنے کی ہدایت

وقف ترمیمی بل: بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے لیے جاری کیا وہپ، 2 اپریل کو حاضر رہنے کی ہدایت

وقف ترمیمی بل 2024 کل یعنی 2 اپریل کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے عین قبل بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی اہم پارٹیوں نے اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے لیے وہپ جاری کر دیا ہے۔ پہلے بی جے پی کی طرف سے وہپ جاری کیے جانے کی خبریں سامنے آئیں، اور پھر کانگریس نے بھی اپنے اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کر دیا۔ بی جے پی کی طرف سے 3 سطور کے جاری وہپ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ایوان میں قانون سازی سے متعلق انتہائی اہم کام ہے۔ انھیں پاس کرنے کے لیے سبھی لوگ پارٹی کی حمایت کریں اور ووٹنگ کریں۔ وہپ میں بی جے پی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ (جن کی تعداد 240 ہے) سے پورے دن ایوان میں ہی موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے بھی 3 سطور پر مبنی وہپ جاری کیا گیا ہے۔ اس میں سبھی اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ 3 دنوں تک لوک سبھا اور اجیہ سبھا میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس وہپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی کل کی کارروائی کے لیے اپنی طرف سے پوری طرح مضبوط ہونا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی پر گفتگو کے لیے آج شام اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کے لیڈران کی میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔ اس میں 2 اپریل کے لیے اسٹریٹجی تیار کی جا سکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments