واشنگٹن حملے میں زخمی ہونے والے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں میں سے ایک سارہ بیک سٹارم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ دوسرا اہلکار ’اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سارہ بیک سٹارم ’قابل احترام، جوان اور شاندار انسان تھیں۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ویڈیو کال پر خطاب سے کچھ دیر پہلے انہیں سارہ بیک سٹارم کی ہلاکت کا علم ہوا۔ فوجیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل گارڈ کا دوسرا اہلکار ’اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔‘ خیال رہے کہ بدھ کو ایک افغان نژاد شہری نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ تفتیش کاروں نے 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نامی حملہ آور کا تعلق افغانستان سے بتایا ہے، جو امریکی شہری ہے اور افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ اس واقعے کے ردعمل میں جمعے کو ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سمیت 18 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مستقل رہائشی یا گرین کارڈ ہولڈرز کے امیگریشن سٹیٹس کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایسے ممالک جن کے متعلق امریکہ کو تششویش ہے ’ان سے تعلق رکھنے والے ہر ایک شخص کے گرین کارڈ کی مکمل اور سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔‘ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان میں وہ تمام ممالک شامل ہیں جن کو صدر ٹرمپ نے اپنے حکمنامے میں قابل تشویش قرار دیا تھا اس حکمنامے کے تحت افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سفری پابندی کا سامنا کرنے والے دیگر 11 ممالک میں میانمار، چاڈ، کانگو، ایکواٹوریل گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سات دیگر ممالک برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا کے شہریوں پر بھی جزوی سفری پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو عارضی ورک ویزا پر داخلے کی اجازت دی گی تھی۔ بدھ کو نیشنل گارڈز پر حملے میں ملوث رحمان اللہ لکنوال2021 میں ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ کے تحت امریکہ آیا تھا۔ یہ وہ پروگرام تھا جس کے ذریعے امریکہ نے ان افغان شہریوں کو اپنے ملک میں بسایا تھا جنہوں نے افغان جنگ کے دوران امریکی فورسز کی مدد کی تھی اور جنہیں طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خطرے کا سامنا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور