International

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ: ٹرمپ انتظامیہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کرے گی

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ: ٹرمپ انتظامیہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کرے گی

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 19 ممالک سے امریکہ ہجرت کرنے والے افراد کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کی دوبارہ جانچ کرے گی۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے سربراہ جوزف ایڈلو نے کہا کہ صدر نے انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ ’امریکہ کے لیے تشویش کا باعث بننے والے ممالک سے آنے والے ہر اجنبی کے لیے گرین کارڈ کی مکمل اور سخت جانچ پڑتال کریں۔‘ جب بی بی سی نے پوچھا کہ کون سے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں؟ تو ایجنسی نے جون میں وائٹ ہاؤس کے اعلان کی طرف اشارہ کیا جس میں افغانستان، کیوبا، ہیٹی، ایران، صومالیہ اور وینزویلا شامل ہیں۔ یہ اعلان بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان شہری کی جانب سے مبینہ طور پر نیشنل گارڈ کے دو فوجیوں پر فائرنگ کے بعد سامنے آیا ہے، اس واقعے میں نیشنل گارڈ کی ایک اہلکار جان کی بازی ہار گئی تھیں جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہے۔ ملزم رحمان اللہ لکنوال 2021 میں ایک پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا جس میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے تناظر میں افغانوں کو خصوصی امیگریشن کی پیشکش کی گئی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ سے قومی سلامتی کو لاحق ایک بڑے خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گرین کارڈ کے جائزے کے بارے میں جمعرات کو ایڈلو کی سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح طور پر اس حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ایڈلو نے کہا کہ ’اس ملک اور امریکی عوام کا تحفظ سب سے اہم ہے، اور امریکی عوام سابقہ ​​انتظامیہ کی دوبارہ آبادکاری کی لاپرواہ پالیسیوں کی قیمت برداشت نہیں کریں گے۔‘ دیگر ممالک جن کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کی جائے گی ان میں میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو اور لیبیا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments