International

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکام

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکام

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔ رحمان اللّٰہ2021 میں امریکا آیا تھا۔ ریاست واشنگٹن میں بھی رہ چکا ہے۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ فلوریڈا میں تھے۔ فائرنگ کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سےنیشنل گارڈز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ 2 نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا کہا ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments