دو ہفتوں سے زیادہ کی تلاش کے بعد امریکہ نے ایک روسی پرچم والا تیل کا بحری ٹینکر جس کا تعلق وینزویلا سے تھا، ضبط کر لیا۔ امریکی فوجی قیادت نے آج بدھ کو "ایکس" پر جاری بیان میں بتایا کہ وزارت انصاف، محکمہ داخلی سلامتی اور وزارت دفاع کے مشترکہ عمل سے انجام پانے والی اس کارروائی کی وجہ یہ ہے کہ ٹینکر نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ شمالی اوقیانوس میں یہ ضبطی کارروائی امریکی وفاقی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ کے تحت کی گئی اور اس کا پتا امریکی کوسٹ گارڈ کی کشتی USCGC Monroe نے چلایا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے پابندی شدہ اور غیر قانونی تیل پر عائد امریکی محاصرہ پوری دنیا میں جاری ہے اور امریکہ غیر قانونی تیل کی ترسیل کرنے والی تمام "شیڈو شپنگ" پر قابو پانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ قانونی توانائی کی تجارت صرف امریکہ کی ہدایات کے مطابق ہو گی۔ روسی حکومت نے اس کارروائی پر اعتراض کیا۔ روسی وزارت نقل و حمل نے کہا کہ یہ ٹینکر 24 دسمبر کو عارضی طور پر روسی پرچم تلے چلنے کی اجازت حاصل کر چکا تھا۔ روسی بحریہ نے بھی اس علاقے میں ایک آبدوز اور جنگی جہاز بھیجا، حالانکہ امریکی حکام کے مطابق ان کی موجودگی کی حد اور اثرات واضح نہیں تھے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکی فوج نے کسی روسی پرچم والی کشتی پر قبضہ کیا۔ یہ ٹینکر جسے پہلے "بیلا-1" کہا جاتا تھا، امریکی بحری محاصرے سے بچنے میں کامیاب رہا تھا اور کوسٹ گارڈ کے اہل کاروں نے اس پر سوار ہونے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ بعد ازاں اسے روسی پرچم کے تحت "مارینیرہ" کے نام سے رجسٹر کیا گیا اور یہ وینزویلا کے خلاف امریکی دباؤ کی مہم کے دوران ہدف بننے والی تازہ ترین کشتی ہے۔ اسی دوران، امریکی کوسٹ گارڈ نے لاطینی امریکہ کے پانیوں میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ایک اور ٹینکر کو بھی روک لیا، جبکہ امریکہ پابندی شدہ وینزویلا کی شپنگ پر بحری محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ