International

نئی ایرانی قیادت بات کرنا چاہتی ہے اور میں راضی ہوگیا ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

نئی ایرانی قیادت بات کرنا چاہتی ہے اور میں راضی ہوگیا ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (1 مارچ ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے بات چیت کرنا چاہتی ہےم تاہم اس دعوے کی ایرانی حکام نے تصدیق نہیں کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے اور میں بات کرنے پر راضی ہوگیا ہوں، میں ان سے بات کروں گا انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں وہ کام کرنا چاہیے تھا جو عملی اور آسان تھا لیکن انہوں نے بہت لمبا انتظار کیا، میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ ایران کی نئی قیادت سے کب بات کروں گا، ان میں سے زیادہ تر مارے جا چکے ہیں جن لوگوں کے ساتھ ہم کام کر رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر بہت بڑا حملہ کیا تھا ان میں سے زیادہ تر مارے گئے، انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا یہ ایک معاہدہ کر سکتے تھے، انہیں یہ جلد کرنا چاہیے تھا لیکن وہ بہت پیار سے کھیل رہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments