International

نئی ’ایپسٹین فائلز‘: ٹرمپ کا اپنے خلاف سازش کا دعویٰ، بل اور ہیلری کلنٹن کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے راضی

نئی ’ایپسٹین فائلز‘: ٹرمپ کا اپنے خلاف سازش کا دعویٰ، بل اور ہیلری کلنٹن کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے راضی

گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر، اور دو ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئیں۔ ان دستاویزات کی اشاعت نے امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے ایپسٹین نے ان کے خلاف سازش کی تھی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایپسٹین اور مصنف مائیکل وولف نے ’ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن ہروانے کی سازش کی تھی--- تو اس سے واضح ہے، میرا اس آدمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔‘ اس سے قبل ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام نے لکھا ہے کہ وہ جیفری ایپسٹین کے قریب نہیں تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ’کبھی ایپسٹین کے جزیرے پر نہیں گئے۔‘ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے جیفری ایپسٹین کے متعلق کانگریس کی تحقیقات میں گواہی دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے دونوں ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر رہے تھے۔ آئندہ چند دنوں میں کانگریس میں بل اور ہیلری کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیشی سے انکار پر ان کے خلاف مجرمانہ توہین کی کارروائی پر رائے شماری ہونی تھی۔ بل کلنٹن جیفری ایپسٹین کو جانتے تھے تاہم ان کا موقف رہا ہے کہ وہ ان کے جنسی جرائم سے لاپتا تھے اور انھوں نے دو دہائی قبل ہی ایپسٹین سے متعلقات منقطع کر لیے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے شائع کردہ ایپسٹین کے جزیرے کی تصاویر میں سے ایک میں بل کلنٹن ایک سوئمنگ پول میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں انھیں ایک ہاٹ ٹب میں اپنے سر کے پیچھے ہاتھ رکھ کر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments