اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو جو ملک کے اندر مبینہ کرپشن کے ایک سے زائد مقدمات اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جنگی جرائم میں مطلوب ہیں۔ آج کل عدالت میں جاری کرپشن کیسز کو 'بگ بنی ٹرائل' قرار دے کر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مقدمات کا مضحکہ اڑایا اور اپنی مقدمات میں معافی سے کی گئی پہلے سے درخواستوں کا اعادہ بھی کیا۔ جمعرات کی رات دیر سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تین منٹ کی ویڈیو اسرائیلی وزیر اعظم کی اس معافی کی درخواست کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔ جمعرات کو دیر گئے جاری ہونے والی تین منٹ کی یہ ویڈیو نیتن یاہو کی طرف سے اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ کو پیش کی ہے۔ اپنی اس درخواست میں نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات چلانے سے قوم تقسیم ہو رہی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی سلسلے میں گزشتہ ماہ اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ کو ایک خط لکھ کر نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سے استثنا کا کہا تھا۔ اب نیتن یاہو نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کو سیاسی قرار دیا۔ جن کا مقصد یاہو کو زبردستی ان کی حکومتی عہدے سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے کوئی کرپشن کی ہے نہ کوئی غلط کام کیا ہے۔ نیز انہوں نے کہا اگر عدالت میں ان کے خلاف کارروائی جاری رکھی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہوگا یہ ایک مذاق ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں ایک گڑیا پکڑ رکھی ہے جو انہوں نے اپنے بیٹے کو 29 سال قبل تحفے میں دی تھی۔ اب اسی گڑیا کو ہی میرے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے بگز بنی کٹھ پتلی کو پکڑا، استغاثہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبینہ طور پر ایک کارٹون گڑیا کا حوالہ دیا جو اسے اپنے بیٹے کے لیے تحفے کے طور پر 29 سال قبل اپنے خلاف ثبوت کے طور پر ملی تھی۔ اب اس گڑیا کو ہی میرے خلاف ایک ثبوت بنا کر پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے نیتن یاہو کے خلاف تین مختلف کرپشن کیسز زیر سماعت ہیں۔ یہ مقدمات 2019 سے عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ تاہم جنگ کے دنوں میں نیتن یاہو اپنی جنگی مصروفیات کے سبب سے سماعت سے بچنے میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ اب انہوں نے ان مقدمات کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے۔ ادھر پیر کے روز نیتن یاہو کی تازہ ترین عدالت میں پیشی سے پہلے اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب کورٹ کے باہر جمع ہو کر نیتن یاہو کے حق میں بھی نعرے لگائے اور ان کے مخالف مظاہرین نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ یہ مظاہرین انہیں سزا دے کر جیل بھیجنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کچھ مظاہرہن نے علامتی طور پر جیل کے قیدیوں کے مخصوص نارنجی رنگ کا لباس بھی پہن رکھا اور نیتن یاہو کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ