National

نیپال میں سوشیلا کارکی کی قیادت میں بنی عبوری حکومت کا ہندستان نے کیا خیرمقدم، امن و استحکام کی امید کا اظہار

نیپال میں سوشیلا کارکی کی قیادت میں بنی عبوری حکومت کا ہندستان نے کیا خیرمقدم، امن و استحکام کی امید کا اظہار

نئی دہلی: ہندستان نے ہفتے کے روز نیپال میں سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کی قیادت میں تشکیل پائی نئی عبوری حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سیاسی استحکام کو تقویت ملے گی۔ سوشیلا کارکی کو جمعہ کی شب نیپال کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا۔ وزارتِ خارجہ (ایم ای اے) نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم سوشیلا کارکی کی قیادت میں نیپال میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ قدم نیپال میں امن و استحکام کو آگے بڑھائے گا۔ ہندستان ایک قریبی پڑوسی، جمہوری ملک اور دیرینہ ترقیاتی شراکت دار کے طور پر نیپال کے عوام کی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments