International

نیپال میں ہندو۔ مسلم جھڑپوں کے بعد کرفیو جاری

نیپال میں ہندو۔ مسلم جھڑپوں کے بعد کرفیو جاری

کھٹمنڈو فروری۔ 21فروری (ایجنسیز) نیپال کے صوبہ مدھیش کے ضلع روتاہاٹ میں ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ انتظامیہ نے بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر گوڑ میونسپلٹی کے حساس علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع روتاہاٹ کی گوڑ میونسپلٹی کے سنگڑھ گاو¿ں میں پیش آیا جہاں جمعرات کی رات شادی کی ایک تقریب کے دوران گانے بجانے کو لےکر معمولی تنازعہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قریبی مسجد میں رات کی نماز کے دوران موسیقی بجانے پر دونوں فریقوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جو بعد میں مبینہ تصادم میں بدل گئی۔جمعہ کی صبح ایک بار پھر دونوں جانب سے پتھراو¿ کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بعض مقامات پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے واقعات بھی پیش آئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بدامنی قریبی علاقوں تک پھیلنے لگی تھی جس کے بعد سخت اقدامات ناگزیر ہو گئے۔ضلع انتظامیہ روتاہاٹ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کےلئے گوڑ۔6 کے کچھ علاقوں میں اگلے حکم تک کرفیو نافذ رہے گا۔ پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلوس نکالنے، ریالی، دھرنا، نعرے بازی اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر گشت بڑھ دی گئی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و سکون برقرار رکھنے میں تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ علاقے میں حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments