گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی بحران کا سامنا کر رہے نیپال میں بڑی سیاسی تبدیلی ہوئی ہے۔ ریپر سے سیاستدان بنے بالیندر شاہ (عرف بالین) کی راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تاریخی نتائج کے ساتھ ہی بالین شاہ نے 4 مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے کے پی اولی کو عبرتناک شکست دی ہے۔ بالین کا مقابلہ جھاپا۔5 انتخابی حلقہ میں نیپال کی سب سے پرانی سیاسی جماعت سی پی این۔یو ایم ایل کے صدر سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی سے تھا۔ انتخابی نتائج نے نیپال کی پرانی سیاسی جماعتوں کا غلبہ مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ بالین نے اولی کو تقریباً 50 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 35 سالہ بالین شاہ نے 68348 ووٹ حاصل کیے جبکہ اولی محض 18734 ووٹ حاصل کرپائے۔ اس کے ساتھ ہی اب بالین نیپال کی اگلی حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ غورطلب ہے کہ آر ایس پی کی تشکیل 2022 میں روی لامیچھانے نے کی تھی۔ اتوار کی صبح 7 بجے تک اعلان کردہ 129 سیٹوں میں سے اکیلے آر ایس پی نے 100 سیٹیں جیتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پارٹی اس وقت ملک بھر میں مزید 25 نشستوں پر آگے ہے۔ آر ایس پی نے کھٹمنڈو کی تمام 10 سیٹوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ بالین نیپال کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ملک کے پہلے مدھیسی وزیر اعظم بھی ہوں گے۔ یہ انتخابی نتائج عوامی سطح پر قائم جماعتوں کے خلاف عدم اطمینان کی عکاسی کرتے ہیں۔ لوگوں نے آر ایس پی کو کرپشن کے خلاف لڑائی، اقربا پروری کے خاتمے اور سیاست میں نسل در نسل تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ