نیپال میں کئی دنوں کی سیاسی کشیدگی اور پرتشدد مظاہروں کے بعد حالات اب معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس پورے بحران کا سب سے حیران کُن پہلو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈسکارڈ‘ کے ذریعے وزیراعظم کا انتخاب ہونا ہے۔ جمعے کو نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عبوری حکومت کی سربراہی سنبھالتے ہوئے ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم کے اس تقرر کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ سشیلا کارکی کو منتخب کرنے کا فیصلہ نیپال کے جین زی مظاہرین نے چیٹ ایپ ’ڈسکارڈ‘ پر کیا۔ ’ڈسکارڈ‘ ایک چیٹنگ ایپ ہے جو جیسن سیٹرون اور سٹینسلاف وِشنوسکی نے سنہ 2015 میں گیمرز کے لیے تیار کی تھی جو اب ایک مقبول سوشل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ’ڈسکارڈ‘ پلیٹ فارم اپنی سادہ ترتیب، اشتہارات سے پاک فیڈز اور ٹیکسٹ، آڈیو، ویڈیو چیٹس جیسے مختلف ٹولز کی بدولت جنریشن زیڈ میں خاص طور پر مقبول ہے۔ جب وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دیا تو نوجوانوں کے اس گروپ نے خود ایک نیا رہنما منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ 10 ستمبر کو کرائے گئے آن لائن ووٹنگ میں سات ہزار 713 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے سشیلا کارکی نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ اس کے بعد انہوں نے صدر رام چندر پاؤڈیل اور آرمی چیف جنرل اشوک راج سگدی سے ملاقات کر کے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔
Source: social media
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا