International

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک :رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب ٹائمز اسکوائر میں ایک روزہ باجماعت تراویح کا اہتمام عمل میں آیا۔ گزشتہ شب نیون لائٹس اور بڑی اسکرینوں پر چلنے والے اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت تراویح میں شرکت کی، جس سے ایک منفرد اور روحانی منظر دیکھنے کو ملا۔ منتظمین کے مطابق، افطار کے موقع پر تقریباً دو ہزار مسلمانوں کے علاوہ دیگر ضرورت مند افراد میں بھی کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس اقدام کو مختلف طبقات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments