International

نیدرلینڈز نے 3500 سال پرانا چوری کیا گیا مجسمہ مصر کو واپس کر دیا

نیدرلینڈز نے 3500 سال پرانا چوری کیا گیا مجسمہ مصر کو واپس کر دیا

نیدرلینڈز نے 3500 سال پرانا مجسمہ مصر کو واپس کر دیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے چوری کیا گیا تھا۔ ڈچ پولیس اور ثقافتی ورثہ انسپکٹریٹ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں 2025 میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ مجسمہ چوری گیا تھا اور اسے غیر قانونی طور پر مصر سے لایا گیا تھا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ فن پارہ (ایک پتھر کا سر جو اصل میں ایک بڑے مجسمے کا حصہ تھا) جنوبی مصر کے شہر لکسر سے لایا گیا تھا۔ اسے 2022 میں نیدرلینڈز کے شہر ماسٹریچٹ میں منعقدہ ایک آرٹ میلے کے دوران ضبط کیا گیا۔ آرٹ ڈیلر سائیکومور اینشینٹ آرٹ نے یہ ٹکڑا خریدا تھا لیکن اس کی اصلیت اور تاریخ کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ تحقیقات کے بعد اسے رضاکارانہ طور پر حکام کے حوالے کیا گیا۔ ڈچ وزیر ثقافت گوکے موس نے مصری سفیر کو سونپتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ جو چیز ہماری نہیں ہے اسے واپس کر دیا جائے اور اسے ہمیشہ اس کے حقدار ثقافتی گروہ یا ملک کو ہی واپس کیا جائے۔ مصری سفیر عماد حنا نے کہا کہ ان کا ملک نمائشوں یا نیلامیوں میں نظر آنے والے اپنے نوادرات کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ عماد حنا نے مزید کہا کہ جب بات سیاحت اور معیشت کی ہو تو یہ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جب سیاح ان چیزوں کو دیکھنے کیلیے مصر آتے ہیں تو اس سے یقینی طور پر فرق پڑتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments