International

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ایران میں ریلیاں

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ایران میں ریلیاں

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ایران کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اتوار کی رات نئے ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان ہوتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ریلیاں نکالیں۔ دوسری جانب ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کریں، موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرلیا، پاسداران انقلاب نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments