International

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظر عام سے غائب کیوں ہیں؟

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظر عام سے غائب کیوں ہیں؟

تہران (12 مارچ ): ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سامنے آ گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد متعلقہ فورم نے ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا۔ تاہم وہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ ایسا کیوں ہے، اب اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران جنگ کے آغاز میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں ٹانگوں پر چوٹیں آئی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ نے جنگ کے پہلے دن اسی حملے میں زخمی ہوئے تھے، جس میں ان کے والد اور طویل عرصہ تک سپریم لیڈر رہنے والے آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلخانہ بھی شہید ہوئے تھے۔ امریکی اخبار نے اسرائیلی اور ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے مجتبیٰ خامنہ ای اب تک نہ تو کسی عوامی تقریب میں دکھائی دیے ہیں اور نہ ہی قوم سے ویڈیو خطاب کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا بھی انہیں جانبازِ رمضان جنگ قرار دے رہا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ جنگ میں زخمی ہوئے ہیں، ایران نے جاری تنازع کو رمضان وار کا نام دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں میڈیا پر آئی تھیں۔ تاہم صدر مسعوز پزیشکیان اور دیگر حکام نے اس کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل صحتمند اور خیریت سے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments