International

نہیں شکریہ”!‘ گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

نہیں شکریہ”!‘ گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

گرین لینڈ نے آرکٹک جزیرے پر امریکی اسپتال بھیجنے کی ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ گرین لینڈ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرکٹک جزیرے پر اسپتال شپ بھیجنے کے منصوبے کے لیے "نہیں شکریہ”! گرین لینڈ نے یہ انکار "قومی سلامتی” کی وجوہات کی بنا پر ڈنمارک کے خود مختار علاقے پر قبضہ کرنے کی بار بار دھمکی کے جواب میں دیا ہے۔ وزیر اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے اتوار کے روز فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی طبی جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی تجویز کو "نوٹ” کیا گیا تھا لیکن ہمارے پاس صحت عامہ کا ایک نظام ہے جہاں شہریوں کے لیے علاج مفت ہے۔ نیلسن نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ بات چیت اور تعاون کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کم و بیش بے ترتیب اشتعال انگیزی کرنے کے بجائے ہم سے بات کریں۔ نیلسن نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ بات چیت اور تعاون کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کم و بیش بے ترتیب اشتعال انگیزی کرنے کے بجائے ہم سے بات کریں۔ امریکا کو عملی جواب دیتے ہوئے کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول لیے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دارالحکومت نوک میں سفارتخانے کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آرکٹک خطے کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت کا واضح پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا مقصد باہمی تعلقات، تجارتی روابط اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے یہ اقدام نیٹو میں اپنے اتحادی ملک ڈنمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عکاس ہے، بالخصوص ایسے وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ملک کو حاصل کرنے کی پھر سے کوششیں کرنے لگے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments