International

نئے سال کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے بار میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے

نئے سال کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے بار میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے

سوئٹزرلینڈ میں سال نو کی تقریبات کے دوران لگژری بار میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوئس سکی ریزورٹ کرانز-مونٹانا کی ایک بار میں دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور بیشتر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ’دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوا۔ ‘ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ فوٹیج میں ایک بار میں آگ لگی دکھائی دے رہی ہے جہاں نئے سال کی شام کی تقریبات ہو رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ کرانز-مونٹانا ایک لگژری سکی ریزورٹ ٹاؤن ہے جو سوئس الپس کے دل میں واقع ہے، اور سوئس دارالحکومت برن سے تقریبا دو گھنٹے کی دوری پر ہے۔ کرانز-مونٹانا برطانوی سیاحوں میں مقبول ہے۔ جنوری کے آخر میں ریزورٹ میں ایک سپیڈ سکیئنگ ایونٹ ’ ایف آئی ایس ورلڈ کپ‘ بھی منعقد ہونے والا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments