غزہ : غزہ کی ایک ہنستی مسکراتی فلسطینی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے دنیا بھر کے درد مند دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ایک چھوٹی بچی سے ویڈیو بنانے والا سوال جواب کر رہا ہے، فلسطینی بچی اگرچہ ہنستے ہوئے جوابات دے رہی ہے لیکن وہ کہتی ہے کہ وہ مرنا چاہتی ہے۔ لڑکی بھاگ کر آتی ہے تو ویڈیو بنانے والا رمی ابو سعدہ اسے دعا دیتا ہے کہ اللہ آپ کی مدد کرے، تو لڑکی نے جواب دیا ’’اللہ آپ کی مدد کرے، میری نہیں۔‘‘ وہ پوچھتا ہے کہ کیوں، اور پھر پوچھتا ہے کہ اس نے خدا سے کیا مانگا؟ فلسطینی بچی نے جواب دیا موت۔ ویڈیو بنانے والے نے پوچھا کہ وہ کیوں مرنا چاہتی ہے، تو اس نے جواب میں کہا ’’تاکہ میں آرام کر سکوں۔‘‘ ویڈیو بنانے والے پھر پوچھا کس سے؟ لڑکی نے جواب دیا ’’دنیا سے، طوفانوں، سیلابوں اور ہر چیز سے۔‘‘ اگرچہ لڑکی ہنس کر جواب دے رہی ہے لیکن غزہ کی ہول ناک صورت حال میں اس سے جنگ سے متاثرہ ایک بچی کی نفسیاتی حالت کی عکاسی ہوتی ہے کہ اس کا صبر اب جواب دے چکا ہے۔ اور اسرائیلی مظالم اور موسمی حالات سے تنگ فلسطینی بچے اب اس دنیا سے نجات حاصل کرنے کی تمنا کر رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ