واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے کے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نوبل انعام نہ ملنے کے بعد اب وہ خود کو صرف امن تک محدود رکھنے کا پابند محسوس نہیں کرتے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں عالمی امن کی خاطر گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا ہے۔ ناروے کے وزیر اعظم یونس گاہرسٹور کو بھیجے گئے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ آپ کے ملک نے 8 سے زائد جنگیں رکوانے پر مجھے نوبل امن انعام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے اب میں خود پر یہ ذمہ داری محسوس نہیں کرتا کہ صرف امن کے بارے میں ہی سوچا جائے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگرچہ امن اب بھی ترجیح رہے گا لیکن وہ اب اس بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ امریکا کیلیے کیا بہتر اور مناسب ہے۔ وزیر اعظم اسٹور نے ایک تحریری بیان میں واضح کیا کہ نوبل امن انعام ناروے کی حکومت نہیں دیتی، میں نے صدر ٹرمپ سمیت سب پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ یہ انعام ایک خود مختار نوبل کمیٹی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ امریکی صدر نے ناروے کے وزیر اعظم کو بھیجے گئے پیغام میں گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی اپنی متنازع خواہش کو بھی دہرایا جس سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈنمارک گرین لینڈ کو روس یا چین سے نہیں بچا سکتا، ویسے بھی ان کے پاس مالکانہ حقوق کہاں سے آئے؟ اس کا کوئی تحریری دستاویزی ثبوت نہیں ہے، بس یہ کہ سینکڑوں سال پہلے وہاں ان کی ایک کشتی لگی تھی لیکن ہماری کشتیاں بھی وہاں لگی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک گرین لینڈ پر ہمارا مکمل اور کلی کنٹرول نہیں ہوگا دنیا محفوظ نہیں ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ