International

نماز  جمعہ اور غزہ سے متعلق بیان پر برطرف جرمن افسر عہدے پر بحال

نماز جمعہ اور غزہ سے متعلق بیان پر برطرف جرمن افسر عہدے پر بحال

جرمنی کی عدالت نےترک نژاد فوجی افسر کو عہدے پر بحال کر دیا. ترک میڈیا کے مطابق جرمنی کی عدالت نے ترک نژاد فوجی افسر یونس امرے یار کی برطرفی کو بےبنیاد قرار دے دیا اور فوجی افسر کی انٹیلی جنس نگرانی پر سرزنش بھی کی۔ یونس امرے یار کو جمعہ کی نماز، حلال خوراک اور غزہ پر رائے دینے پر برطرف کیا گیا تھا۔ جرمن فوجی افسر یونس امرے یار نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم اورنسل کشی قرار دیا تھا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی کی عدالت نے ترک نژاد جرمن فوجی افسر کی رائےاظہار کا حق تسلیم کیا۔ افسر نے کہا کہ نماز جمعہ اور حلال خوراک کو انتہاپسندی قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جرمن وزارت دفاع نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments